26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومشوبزلاہور آرٹس کونسل الحمرا میں رقص کے عالمی دن کی مناسبت سے...

لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں رقص کے عالمی دن کی مناسبت سے ثقافتی رقص کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں رقص کے عالمی دن کی مناسبت سے ثقافتی رقص کا انعقادکیا گیا۔ترجمان الحمرا کے مطابق منعقدہ تقریب الحمرا اور شاکر علی میوزیم کی مشترکہ پیش کش تھی۔صوفیانہ،کلاسیکی و فوک رقص پر آرٹسٹوں نے دلپذیر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

سربراہ الحمرا طارق علی بسرا نے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا آرٹ پرفارم کرنے والوں اور آرٹ دیکھنے والے کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے، عوام اپنی تہذیب و ثقافت کو دیکھنا پسند کرتی ہے،جھومر، گدا، لڈی، بھنگڑا، کتھک ہماری روایات کا عکس ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ فن کا یہ اظہار معاشرتی اقدار سے محبت کا بیان ہوتا ہے۔انٹرنیشنل ڈانس ڈے کے موقع پر افریقی جنگل ڈانس پر شائقین نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔آرٹسٹوں نے اس میدان کے لیجنڈ کو خراج تحسین پیش کیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراطارق علی بسرا اور نامور آرٹسٹ راشد محمود نے پروگرام کے آخر میں پرفارم کرنے والے آرٹسٹوں میں اسناد تقسیم کیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=461702

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں