31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںنادرا اور پاسپورٹ آفسز میں مڈل مین اور ایجنٹس کا کردار ختم...

نادرا اور پاسپورٹ آفسز میں مڈل مین اور ایجنٹس کا کردار ختم کیا جائے، ایجنٹ مافیا کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، کسی بھی مرحلہ پر کسی اہلکار کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اجلاس سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا، پاسپورٹ اور محکمہ امیگریشن کو ہدایت کی ہے کہ لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلہ میں سینئر افسران کو نامزد کیا جائے جو ذاتی طور پر ایک ماہ میں سروس سینٹر کا دورہ کریں اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔ جمعرات کو یہاں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینئر افسران ایک ماہ تک سینٹرز میں موجود رہیں اور پاسپورٹ اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حصول میں مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نادرا اور پاسپورٹ آفسز میں مڈل مین اور ایجنٹس کا کردار ختم کیا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات ختم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایجنٹ مافیا کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4633

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں