وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا

155

کوئٹہ۔ 07 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی منگل کو کوئٹہ پہنچ گئے۔ کویٹہ ائیرپورٹ پرصوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نےوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کااستقبال کیا۔ ترجمان وزارت داخلہ بلوچستان کے بیان کےمطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوئٹہ میں امن اومان سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کرینگے ۔اجلاس میں بلوچستان کی مجموعی امن وامان کی صورتحال سمیت اہم امور پر غورو فیصلے جائینگے۔