ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں گرانفروشی پر دس روز کے دوران 383 دکاندار گرفتار ،2 لاکھ 78 ہزار روپے جرمانہ عائد

95
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی41 معروف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ، 1 بند 17کو 3لاکھ سے زائدکے جرمانے

ڈیرہ غازی خان۔ 11 مئی (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں غذائی اشیاء کی زائد قیمت وصول کرنے پر دس روز کے دوران 383 دکاندار گرفتار اور دو لاکھ 78 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔اس حوالے سے اجلاس کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران اجلاس میں شریک تھے۔ پرائس کنٹرول،ترقیاتی منصوبوں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں یکم سے دس مئی کے دوران 34 کاروباری مراکز سربمہر کردئیے گئے اور 119 مجسٹریٹ نے مارکیٹوں کے 75624 معائنے کئے اور 7699 مقامات پر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پائی گئی اسی طرح روٹی اور نان کی زائد قیمت وصول کرنے پر ایک لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ غذائی اشیاء کی سرکاری نرخ سے زائد قیمت کی وصولی پر بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دکاندار سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔