ایبٹ آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی):ایبٹ آباد میں گولی لگنے سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122ایبٹ آباد کے مطابق ٹھنڈیانی روڈ کالا پانی پر گولی لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوراََ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،
گولی لگنے سے 28 سالہ ماجد نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جسے میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا ۔