اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) قومی کتاب میلہ 22 سے 24 اپریل تک اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی سربراہی میں بدھ کو منعقد ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کے پاک چائنہ سینٹر میں منعقد ہونے والا یہ میلہ …
میلہ کتاب کے فروغ اور ملک بھر کے عوام کے درمیان ہم آہنگی کی علامت کے طور پر منعقد کیا جائیگا، عرفان صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) قومی کتاب میلہ 22 سے 24 اپریل تک اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی سربراہی میں بدھ کو منعقد ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کے پاک چائنہ سینٹر میں منعقد ہونے والا یہ میلہ تین دن جاری رہے گا اور اسے قومی یکجہتی کی ایک بڑی تقریب کے طورپر منایا جائے گا۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن میں منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ کتاب میلہ ماضی کی روایت کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے نہ صرف کتاب کے فروغ بلکہ ملک بھر کے عوام کے درمیان ہم آہنگی کی علامت کے طور پر منعقد کیا جائے گا۔








