پشاور۔ 16 مئی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاور نے گزشتہ 4 روز کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گراں فروشی،
کم وزن روٹی فروخت کرنے اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر 181کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پشاور نے جی ٹی روڈ، سرکلر روڈ، چارسدہ روڈ، دلہ زاک روڈ، حیات آباد، یونیورسٹی روڈ، گلبہار، پہاڑی پورہ، کوہاٹ روڈ اوردیگر علاقوں میں بازاروں کا دورہ کیا۔کارروائیوں کے دوران گراں فروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر 181 دکانداروں کو گرفتارکیا گیا جبکہ 94 دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔
ان گرفتار دکانداروں میں قصاب، نانبائی، سبزی و پھل فروش اور دیگر شامل ہیں۔گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔