جوہرآباد،خوشاب پولیس نے خاتون کے قتل کاسراغ لگا لیا ،سگا بھائی قاتل نکلا

288
DPO Khushab Tauqeer Muhammad Naeem
DPO Khushab Tauqeer Muhammad Naeem

جوہرآباد 18 مئی (اے پی پی):خوشاب پولیس نے اندھےقتل کی واردات کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔چند روز قبل تھانہ خوشاب کی حدودسے ایک نامعلوم عورت کی سربریدہ لاش کا ڈھانچہ ملاجو کہ تقریباً دو ماہ پرانی اورناقابل شناخت تھی،جس پر ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوخوشاب کو پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او خوشاب اور ان کی پوری ٹیم نے دن رات محنت کر کے چند دنوں میں ہیومین انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے قاتل کا سراغ لگا کراسے گرفتار کر لیا۔

نامعلوم عورت کی لاش کی شناخت 40 سالہ مانڑکہ کے نام سے ہوئی جو کہ ملزم زرولی کی حقیقی بہن تھی ۔ملزم نے اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنا تسلیم کر لیاہے۔ملز م قبل ازیں 14/04/2020کو اپنی بیوی کو بھی غیرت کے نام پر قتل کر چکا ہے۔ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ قاتل جتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا ۔