جاپانی سفیر ایچ ای واڈا مٹسوہیرو کا یو ای ٹی کا دورہ، ماپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی

93
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

لاہور۔18مئی (اے پی پی):نئی ایم اے اے پی لاہور ایگزیکٹو کمیٹی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر جاپانی سفیر H.E. واڈا مٹسوہیرو کا یو ای ٹی کا دورہ،وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات نے جاپانی سفیر کا استقبال کیا۔اس موقع پر ماپ لاہور کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نومنتخب اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

کمیٹی کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر خالد فاروق نے بطور ریجنل چیئر کی جبکہ ڈاکٹر حافظ محمد اویس رشید وائس ریجنل چیئر، ڈاکٹر علی مرتضی رسول ریجنل سیکرٹری کوآرڈینیشن ، ڈاکٹر علی احمد نے ریجنل خزانچی اور ڈاکٹر محمد عرفان نے بطور ریجنل سیکرٹری انفارمیشن حلف اٹھایا۔حلف برداری کے بعد پاکستانی یونیورسٹیوں سے متعلق مختلف تعلیمی اور تحقیقی امور زیر بحث آئے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر حیات نے جاپان کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو دیئے جانے والے وظائف کی تعداد میں اضافے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان زیادہ تعلیمی تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد فاروق نے بھی جاپان کی معروف یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر یو ای ٹی لاہور میں ایک جدید انجینئرنگ ریسرچ سنٹر کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے یو ای ٹی میں پاک جاپان فرینڈشپ گارڈن تیار کرنے کا خیال بھی پیش کیا، یہ گارڈن پاکستان اور جاپان کے درمیان پائیدار دوستی اور بڑھتے ہوئے ثقافتی تعلقات کی علامت ہوگا۔اس اہم منصوبے کے آغاز کے موقع پر جاپانی سفیر H.E. واڈا مٹسوہیرو نے ایک درخت بھی لگایا،جو اس مقصد کے لیے UET اتھارٹی کی طرف سے نامزد کردہ زمین کے ایک ٹکڑے پر فرینڈشپ گارڈن کی ترقی کی طرف پہلا قدم ہے۔