ملک میں چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا، مردم شماری کا عمل 25 مئی تک دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے خانہ و مردم شماری کا باضابطہ افتتاح کیا

ملک میں چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا، مردم شماری کا عمل 25 مئی تک دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے خانہ و مردم شماری کا باضابطہ افتتاح کیا اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، مردم شماری کا تمام …

ملک میں چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا، مردم شماری کا عمل 25 مئی تک دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے خانہ و مردم شماری کا باضابطہ افتتاح کیا

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، مردم شماری کا تمام عمل 25 مئی تک دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے کے دوران ملک کے 63اضلاع میں خانہ و مردم شماری کا عمل شروع کیا گیا ہے جو 15 اپریل تک مکمل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 25 اپریل کو ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 63 اضلاع میں مردم شماری ہوگی، ان میں پنجاب کے 16، سندھ کے 8، خیبر پختونخوا کے 13، بلوچستان کے 15، آزاد جموں و کشمیر کے 5 اور گلگت بلتستان کے 5 اضلاع کے علاوہ اورکزئی ایجنسی بھی شامل ہے۔ دوسرے مرحلے میں ملک بھر کے 88 اضلاع میں مردم شماری ہو گی، اس دوران پنجاب اور سندھ کے اکیس اکیس اضلاع، خیبرپختونخوا کے 18 ، بلوچستان کے 17 ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پانچ پانچ اضلاع اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مردم و خانہ شماری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ پاکستان میں 19 سال کے وقفے کے بعد مردم و خانہ شماری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں انتظامی اور سکیورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply