لاہور ہائیکورٹ نے ترقی نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر پنجاب پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

113

لاہور۔20مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے انسپکٹر سے ڈی ایس پی عہدے پر ترقی نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر پنجاب پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔علی عمران و دیگر کی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ پنجاب پولیس میں بطور انسپکٹر فرائض سر انجام دے رہے ہیں،

پنجاب پولیس میں انسپکٹر کو ڈی ایس پی عہدے پر ترقی کے معاملے میں ہمیں نظر انداز کیا گیا۔درخواست گزاروں کے ماتحت کام کرنے والے ترقی پا چکے ہیں ، انسپکٹر سے ڈی ایس پی عہدے پر ترقی 2017 ء سے ہونا تھی تمام تحریری امتحانات پاس کرنے کے باوجود انٹرویو میں کم نمبر دے کر فیل کر دیا گیا۔عدالت امتحانات اور انٹرویو کا ریکارڈ طلب کرے۔ عدالت قانون کے مطابق ترقی دینے کا حکم جاری کرے۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔