نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات

153
ASTANA, May 21 (APP): Deputy Prime Minister and Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar and Russian Foreign Minister Sergey Lavrov on Tuesday discussed the growing bilateral understanding and cooperation between Pakistan and the Russian Federation and recent regional and global developments.

آستانہ۔21مئی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قازقستان میں منعقد ہونے والے (ایس سی او )کونسل آف وزرائے خارجہ کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ۔ نائب وزیر اعظم نے پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان بڑھتی ہوئی دو طرفہ افہام و تفہیم،تعاون اور حالیہ علاقائی و عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے روس میں پرامن اور کامیاب انتخابی عمل پر اپنے روسی ہم منصب کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان اور روس تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے پاکستان روس دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسعت دینے کے لئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے اس سال ماسکو میں بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی)کا 9 واں اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔