سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کا گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 42 گیس کنکشن منقطع

98
محکمہ سوئی گیس کا سحر و افطار میں بلا تعطل گیس سپلائی کا شیڈول جاری

لاہور۔21مئی (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائن نے پنجاب،خیبر پختو نخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 42 گیس کنکشن منقطع کردیئے جبکہ28 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق ٹیموں نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 12 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر2 گیس کنکشن منقطع کیئے اور2 لاکھ 30 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیئے۔مردان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر05 گیس کنکشن منقطع کیئے اور2 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال،غیر قانونی کنکشن پر 06 گیس کنکشن منقطع کیے اور20 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے،ملتان میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 07 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا،فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے اور70 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 05 گیس کنکشن منقطع کیے جبکہ40 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر1 گیس کنکشن منقطع کیا گیا اور 400 کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔گوجرانوالہ میں کمپریسر کے استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا اور3 لاکھ 10 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔