وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہائوسنگ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اجلاس

102
وزیراعلی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تحصیل تونسہ میں ایڈزکے سدباب کے لئے آپریشنل پلان طلب کرلیا

لاہور۔21مئی (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اجلاس منعقد ہواجس میں اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی-سیکرٹری ہاوسنگ اسد اللہ خان نے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔وزیر اعلی نے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور پرنسپل سیکرٹری بھی موجود تھے۔