ڈی جی ایل ڈی اے کا ایونیو ون دفتر کا دورہ، ون ونڈو سیل کی ری ویمپنگ کے کام کی سست روی پر اظہار ناراضگی

163

لاہور۔22مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل لاہور طاہر فاروق نے گزشتہ روز ایل ڈی اے ایونیو ون دفتر کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ایونیو ون کی ون ونڈو سیل کی ری ویمپنگ کے کام کی سست روی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے افسران کو ون ونڈو سیل کی ری ویمپنگ کے بقیہ کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ایونیو ون میں تعینات افسران و عملے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے آئے ہوئے سائلین سے ان کے مسائل بھی دریافت کئے۔ایل ڈی اے ایونیو ون اور ایل ڈی اے سٹی سے متعلقہ شہریوں کے مسائل بروقت حل نہ کرنے پر انہوں نے برہمی کا اظہاربھی کیا۔انہوں نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون کو زیر التوا درخواستوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، بلاوجہ تاخیر قابل قبول نہیں ہے۔