اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھاری مقدار میں آئس کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

111
Anti Narcotics Force

راولپنڈی۔24مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھاری مقدار میں آئس کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اور بذریعہ کارگو بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

منشیات کپڑوں میں جذب کر کے شارجہ سمگل کی جا رہی تھی۔ترجمان نے بتایاکہ کارگو بھیجنے والے لاہور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔آئس کو کپڑے سے علیحدہ کرنے کیلئے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد آئس کی درست مقدار کا تعین ہو گا۔اے این ایف ترجمان نے بتایاکہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔