رواں ہفتہ ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں رہیں گے ، محکمہ موسمیات

156
Meteorology Department
Meteorology Department

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):رواں ہفتہ ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں رہیں گے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کو ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے تاہم با لائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہےتا ہم بالائی خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہاراوراسلاآباد میں تیز ہواؤں/آندھی /جھکڑچلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں پٹن 05 دیر (زیریں 04،اپر03)، مالام جبہ02 ، چترال ایک ، پنجاب میں راولپنڈی چکلالہ 03 اوراسلام آباد (ائیر پورٹ) میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو داڑو 51، خیرپور ،جیکب آباد50، روہڑی ، لاڑکانہ، سکھر ،دادو ، 49، خان پور ، رحیم یار خان، پڈعیدن ،سبی، ڈی جی خان48،شہید بینظیر آباد،بہاولنگر ، کوٹ ادو،لسبیلہ اورمٹھی 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔