وفاقی وزیر احسن اقبال کا ایوان بالا میں جواب

اسلام آباد ۔17 مارچ(اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین کے کاروباری اداروں یا افراد کو کوئی اضافی مراعات نہیں دی جارہیں‘ پاکستان اور چین کے کاروباری افراد کو مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر میاں عتیق شیخ کی طرف سے تحریک التواءکی منظوری کے معاملے کے لئے اٹھائے …

اسلام آباد ۔17 مارچ(اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین کے کاروباری اداروں یا افراد کو کوئی اضافی مراعات نہیں دی جارہیں‘ پاکستان اور چین کے کاروباری افراد کو مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر میاں عتیق شیخ کی طرف سے تحریک التواءکی منظوری کے معاملے کے لئے اٹھائے جانے والے نکات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک خصوصی اقتصادی زون کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا لیکن چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین کے کاروباری افراد کو کوئی اضافی مراعات دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے

Leave a Reply