اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے ،ملک میں قیام امن میں افواج پاکستان کا خون شامل ہے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز وزیراعظم اور حکومت کی …
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے ،ملک میں قیام امن میں افواج پاکستان کا خون شامل ہے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز وزیراعظم اور حکومت کی کامیابی اور عالمی سطح پر کھلاڑیوں کے اعتماد کا اظہار ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام کے بعد بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں جو خوش آئند ہے، قیام امن میں افواج پاکستان کے بہادر سپوتوں کا خون شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمدنوازشریف تیسری بار ملک کے وزیراعظم بنے اور مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ کا مقابلہ کرنے میں دوسری جماعتوں کی قیادت ناکام ہوں گی۔ وزیراعظم پاکستان پر ملک کے عوام اعتماد کرتے ہیں ۔









