اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین سے وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے جمعہ کو ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے محمد سلمان فاروقی کی بحیثیت وفاقی محتسب خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ سلمان فاروقی کے کئے گئے مثبت اقدامت کو جاری رکھے گا۔ اس موقع پر سلمان فاروقی نے صدر مملکت کا شکریہ ادا …
صدر مملکت ممنون حسین سے وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی الوداعی ملاقات
اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین سے وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے جمعہ کو ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے محمد سلمان فاروقی کی بحیثیت وفاقی محتسب خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ سلمان فاروقی کے کئے گئے مثبت اقدامت کو جاری رکھے گا۔ اس موقع پر سلمان فاروقی نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی رہنمائی میں کئے گئے اقدامات سے عوام کو یقینی طور پر ان کی دہلیز پر سہولیات ملنا ممکن ہو سکے گا۔









