فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، گزشتہ24گھنٹوں میں مزید 44 بجلی چور پکڑے گئے،34 لاکھ روپے جرمانہ

171
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

فیصل آباد۔ 29 مئی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے اور گزشتہ24گھنٹوں میں مزید 44 بجلی چور پکڑے گئے ہیں جنہیں 34 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ ان کے بجلی کے کنکشن منقطع کرکے ان کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں میں مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں بھی جمع کروادی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 263روزکے دوران کل 8449بجلی چور پکڑے گئے۔جن کو ایک کروڑ97لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 86کروڑ95لاکھ سے زائدکاجرمانہ عائدکیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر8323بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا ہے جبکہ 6579بجلی چور وں کوگرفتارکرلیاگیاہے اسی طرح فیسکو نے بجلی چوروں سے 62کروڑ 65لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں 7918گھریلو،265کمرشل،235زرعی اور29انڈسٹریل ملوث پائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک2002بجلی چوروں کو46لاکھ28ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور20کروڑ 28لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسیکنڈسرکل سے1525بجلی چوروں کو37لاکھ 55ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 15کروڑ85لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوجھنگ سرکل سے کل957بجلی چوروں کو27لاکھ96ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 10کروڑ4لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

فیسکوسرگودھا سرکل سے1228بجلی چوروں کو28لاکھ27ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 13کروڑ20لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ فیسکومیانوالی سے کل2153بجلی چوروں کو42لاکھ84ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور20کروڑ62لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔علاوہ ازیں فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل582بجلی چوروں کو13لاکھ81ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ93لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔