ہری پور۔ 29 مئی (اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ خانپور خالد خان نے خان پور ڈیم کی نہروں میں نہانے والے نوجوانوں کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کر دیں۔ واضح رہے کہ ہر سال متعدد نوجوان خطرناک نہروں میں نہاتے ہوئے ڈوب جاتے ہیں۔ ایس ایچ او خالد نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان نہانے کی غرض سے خان پور ڈیم کی نہروں کا ہر گز رخ نہ کریں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، منع کرنے کے باوجود نہروں میں نہانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے، والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو ایسی حرکتوں سے باز رکھیں ورنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔