انسداد پولیو کیلئے ڈویژنل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ

89
polio-free Punjab
polio-free Punjab

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 29 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان منصور ارشد نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کیلئے ڈویژنل انڈمنسٹریشن کی جانب سے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کی ہدایت پر کمشنر آفس میں یونیسیف کے نمائندہ چیف نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر جان رابرٹ سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر فیلڈ سیکورٹی آفیسر نوید اختر خان آفریدی بھی انکے ہمراہ تھے۔

ملاقات کے دوران انسداد پولیو کے حوالے سے اقدامات اور مختلف درپیش چیلنجز کو زیر بحث لایا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے سیکورٹی چیلنجز اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ اہداف کے حصول کیلئے حتی الوسع انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس پر جان رابرٹ نے انتظامیہ و پولیس کے کردار اور کاوشوں کو سراہا اور اس سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس موذی اور زندگی بھر کیلئے اپاہج بنادینے والے وائرس کے قلع قمع کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے