اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وسیلہ تعلیم بچوں کو تعلیم دے کر پاکستان کا مستقبل وضع کر رہا ہے، وسیلہ تعلیم کے تحت پورے پاکستان کے 32 اضلاع کے پرائمری سکولوں میں 13 لاکھ بچوں کا اندراج ہوا ہے، بی آئی ایس پی کا ہدف اس تعداد کو جون 2017ءتک 16 لاکھ تک لے کر جانا ہے اور دسمبر 2018ءتک وسیلہ تعلیم کو 50 اضلاع تک پھیلانا …
بی آئی ایس پی کی چئیرپرسن ماروی میمن کا عالمی بینک اور ڈی ایف آئی ڈی کے مشترکہ معاونی منصوبے کے جائزہ اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وسیلہ تعلیم بچوں کو تعلیم دے کر پاکستان کا مستقبل وضع کر رہا ہے، وسیلہ تعلیم کے تحت پورے پاکستان کے 32 اضلاع کے پرائمری سکولوں میں 13 لاکھ بچوں کا اندراج ہوا ہے، بی آئی ایس پی کا ہدف اس تعداد کو جون 2017ءتک 16 لاکھ تک لے کر جانا ہے اور دسمبر 2018ءتک وسیلہ تعلیم کو 50 اضلاع تک پھیلانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار بی آئی ایس پی کی چئیرپرسن، وزیر ِمملکت، ایم این اے ماروی میمن نے بی آئی ایس پی کے سیکرٹریٹ میں منعقدہ عالمی بینک اور ڈی ایف آئی ڈی کے مشترکہ معاونی منصوبے کے جائزہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں عالمی بینک کی نمائندگی سینئر سماجی تحفظ کے ماہر امجد ظفراور ڈی ایف آئی ڈی کی نمائندگی معاشی ترقی کے مشیر مظہر سراج کر رہے تھے۔ اجلاس کے دوران قومی معاشی اقتصادی اندراج کے تحت جاری گھر گھر سروے کے ابتدائی مرحلہ کے بارے میں مشن کو اپڈیٹ کیا گیا۔ قومی ملک گیر سروے کے طریقہ کار پہ بھی بات چیت کی گئی۔









