پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ کو امریکہ کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز لیجن آف میرٹ عطاءکیا گیا

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ جو امریکہ کے سرکاری دورہ پر ہیں، کو امریکی نیوی یارڈ میں ایک باوقار تقریب کے دوران امریکی بحریہ کے چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جان رچرڈسن نے امریکہ کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز لیجن آف میرٹ عطاء کیا۔ امریکی نیوی یارڈ آمد پر ان کا استقبال ایڈمرل جان رچرڈسن نے کیا۔ اس موقع پر …

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ جو امریکہ کے سرکاری دورہ پر ہیں، کو امریکی نیوی یارڈ میں ایک باوقار تقریب کے دوران امریکی بحریہ کے چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جان رچرڈسن نے امریکہ کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز لیجن آف میرٹ عطاء کیا۔ امریکی نیوی یارڈ آمد پر ان کا استقبال ایڈمرل جان رچرڈسن نے کیا۔ اس موقع پر امریکی بحریہ کے چاق و چوبند دستہ نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ لیجن آف میرٹ امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے جو غیر معمولی اور شاندار خدمات پر عطا کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں ایڈمرل ذکاءاﷲ نے پینٹاگان میں امریکی بحریہ کے چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جان رچرڈسن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ نے کراچی میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر الجہتی بحری مشق امن 17 میں امریکی بحریہ کی فعال شرکت پر ایڈمرل رچرڈسن کا شکریہ ادا کیا

Leave a Reply