رواں سال 8841اشتہاری ملزمان،14154عدالتی مفروران اور4040عادی ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں،ترجمان پولیس

90

لاہور۔29مئی (اے پی پی):لاہور پولیس کی جانب سے قانون شکن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں رواں سال میں 8841اشتہاری ملزمان،14154عدالتی مفروران اور4040عادی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے،یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے بدھ کو جاری اپنے بیان میں کہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور پولیس کی جانب سے قانون شکن عناصرکے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران کینٹ ڈویژن میں 1887اشتہاری ملزمان،2116عدالتی مفرور اور632عادی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سول لائنز ڈویژن میں 722اشتہاری ملزمان،1722عدالتی مفرور جبکہ235عادی ملزمان پکڑے گئے ہیں۔

سٹی ڈویژن میں 1947اشتہاری ملزمان،3431عدالتی مفروراور1438عادی ملزمان حراست میں لئے گئے ہیں۔ اقبال ٹائون ڈویژن میں 1118اشتہاری ملزمان،2082عدالتی مفروران اور610عادی ملزمان پکڑے گئے ہیں، اسی طرح صدرڈویژن میں 1654اشتہاری ملزمان،2397عدالتی مفرور اور721عادی ملزمان قانون کی گرفت میں لئے گئے ہیں۔

ماڈل ٹائون ڈویژن میں 1513اشتہاری ملزمان،2406عدالتی مفرور اور404عادی ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد معاشرے کا ناسور، کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانو ن شکن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں اور اس حوالے سے سمارٹ آئی، ہوٹل آئی اور کرایہ داری اندراج سمیت دیگر ایپلی کیشنز سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔