اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن خاور ممتاز نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو بااختیار بنانے، ان کی زندگیوں میں بہتری لانے اور ان کی مشکلات کم کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، اس مقصد کیلئے ملکی طویل مدتی منصوبہ بندی کے دائرہ کار میں خواتین کی ترقی اور صنفی برابری کو …
قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن خاور ممتاز کا اقوام متحدہ میں حیثیت نسواں بارے کمیشن کے 61 ویںسیشن سے خطاب
اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن خاور ممتاز نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو بااختیار بنانے، ان کی زندگیوں میں بہتری لانے اور ان کی مشکلات کم کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، اس مقصد کیلئے ملکی طویل مدتی منصوبہ بندی کے دائرہ کار میں خواتین کی ترقی اور صنفی برابری کو شامل کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں حیثیت نسواں بارے کمیشن کے 61 ویںسیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں تمام شہریوں کے حقوق کی کسی بھی امتیاز کے بغیر برابری کی ضمانت دی گئی ہے اور قومی زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی مکمل طور پر شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔









