ضلع قصور میں ڈبل روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

69
double bread
double bread

قصور. 30 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب روٹی ریلیف پروگرام کا دائرہ مزید وسیع‘ضلع قصور میں بریڈ کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری۔ ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی نے ڈبل روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 730گرام بریڈ کی قیمت 180روپے جبکہ 400گرام بریڈ کی قیمت 100روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فی الفور ہو گاخلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔