وزیر مملکت اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آزاد میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے،آزاد میڈیا عوام تک معلومات پہنچانے کے ساتھ معاشرے میںجمہوری اقدار روشناس کیلئے بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے اس بات کا اظہار پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے …

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آزاد میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے،آزاد میڈیا عوام تک معلومات پہنچانے کے ساتھ معاشرے میںجمہوری اقدار روشناس کیلئے بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے اس بات کا اظہار پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد اور ذمہ دار میڈیا کی ترقی میں معاونت جاری رکھے گی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کی بہبوداور حفاظت موجود جمہوری حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین نے ہر شہری کو تحفظ، عزت اور ریلیف کا حق دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی بہبود اور تحفظ کیلئے قانون سازی پر کام جاری ہے اور صحافیوں کی بہبود اور تحفظ کے بل 2017ءکا مسودہ پریس کلبوں، صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں اور تمام متعلقہ فریقین کو بھجوایا گیا ہے تاکہ قانون سازی سے قبل اس پر ان کی تجاویز لی جا سکیں۔ مریم اورنگزیب نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ اس ضمن میں اپنی تجاویز پیش کریں تاکہ مجوزہ بل میں صحافیوں کی بہبود اور تحفظ سے متعلق معاملات کا احاطہ کیا جا سکے۔

Leave a Reply