سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخانہ مواد کی تشہیر کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا اسلام آباد۔17 مارچ (اے پی پی ) سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخانہ مواد کی تشہیر کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیاہے ۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے …
سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخانہ مواد کی تشہیر کا معاملہ
سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخانہ مواد کی تشہیر کا معاملہ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا
اسلام آباد۔17 مارچ (اے پی پی ) سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخانہ مواد کی تشہیر کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیاہے ۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ وزارت اطلاعات اور وزارت داخلہ کی کوششیں قابل تعریف ہیں، ڈی جی ایف آئی اے خود اپنی سربراہی میں تحقیقات کا عمل تیز بنائیں ،آیف آئی اے ان این جی اوز کا سراغ بھی لگائے جو گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ہیں،الیکڑانک کرائم بل 2016 میں گستاخی اور فحاشی سے متعلق شقیں شامل نہیں ہیں ۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ وزارت داخلہ یہ شقیں شامل کرانے کے لیے قانون میں ترمیم کرائے گی، توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے کے نتائج سے متعلق معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے ۔









