سرگودھا پولیس کی کارروائی، چوری کے7 مقدمات میں مطلوب2ملزمان گرفتار

94
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

سرگودہا۔30مئی (اے پی پی):تھانہ کینٹ پولیس سرگودھا نے چوری کے7 مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان کوگرفتارکرکے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ کینٹ اسد اویس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری میں مطلوب ملزم اشفاق اور بلال کو گرفتار کرکے 5 عددموٹر سائیکل،موبائل اور نقدی جسکی کل مالیت4 لاکھ 62 ہزار روپے ہے برآمدکرلیئے۔

ایس ایچ او تھانہ کینٹ اسد اویس نے کہاکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے جبکہ برآمدشدہ مال ِمسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔