وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کاقائد اعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی پلگ اینڈ پلے بنانے کااصولی فیصلہ، بزنس پارک کی رابطہ سڑک کو بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

117
وزیراعلی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تحصیل تونسہ میں ایڈزکے سدباب کے لئے آپریشنل پلان طلب کرلیا

لاہور۔30مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے قائد اعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی پلگ اینڈ پلے بنانے کا اصولی فیصلہ اوربزنس پارک کی رابطہ سڑک ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شیخوپورہ قائداعظم بزنس پارک کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ گارمنٹس سٹی بننے سے ایک لاکھ روزگار اور ویمن امپاورمنٹ میں مدد ملے گی،پنجاب میں مثالی اور بہترین گارمنٹس سٹی قائم کررہے ہیں۔اس موقع پر لیبر کالونی اور ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کے قیام کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے قائد اعظم بزنس پارک میں بڑے پیمانے پر شجر کاری اور آسان رسائی کی غرض سے موٹر وے انٹر چینج بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے امن و امان کے ایشوز کو حل کرنے کے لئے فوری طور پر آرپی اوشیخوپورہ کو طلب کیا اورضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شیخو پورہ میں امن وامان کی بہتری کیلئے 10دن کی مہلت دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، ایکسپورٹ میں اضافے کے رجحان پر پیشرفت تسلی بخش ہے، پنجاب کی معاشی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ سینیٹرپرویز رشید،صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف، سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر،پیڈمک، ممتاز صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔