ضلعی انتظامیہ پشاور کی کارروائی میں تجاوزات، ناقص صفائی و گراں فروشی پر متعدد دکاندار گرفتار

134
Rustam of Mardan continues
Rustam of Mardan continues

پشاور۔ 31 مئی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاورنےدلہ زاک روڈ پر بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے، صفائی کی ناقص صورتحال، گرانفروشی اور زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی پر متعدددکاندار وں کوگرفتارکرلیا۔ڈپٹی کمشنر شاور کےدفتر سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ کارروائی صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اورمقامی شہریوں کی شکایت پر عمل میں لائی گئی

۔ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سےعوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ شہر میں کسی بھی جگہ گرانفروشی و دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر ضلعی انتظامیہ پشاور کے کنٹرول روم نمبر 0919211338 پر اطلاع دیں۔ آپ کی شکایات پرفوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔