جوہرآباد31 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ یلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹرراؤگلزاریوسف ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزکے علاوہ محکمہ ایجوکیشن، پاپولیشن،سو شل ویلفیئر، ٹویٹا کالجز، میونسپل کمیٹی، اریگیشن اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نے ڈینگی سروے اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلے میں آگاہی مہم کو مزید بہتر بنانے کا حکم جاری کیا