باجوڑ۔ 03 جون (اے پی پی):ضلع باجوڑ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ۔مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد نے ڈی سی آفس میں بچوں کو پولیو قطرے پلا کر کیا ۔ افتتاحی تقریب میں محکمہ صحت اور ڈی ای او سی ممبران نے شرکت کی۔
اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے پولیو مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو قطروں سے محروم نہ رہ سکے۔