فیصل آباد میں 7 روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز ،16 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے

154
polio-free Punjab
polio-free Punjab

فیصل آباد۔ 03 جون (اے پی پی):فیصل آباد میں 7 روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹراسفندیارنے اے پی پی کو بتایا کہ 9 جون تک جاری رہنے والی مذکورہ مہم کے دوران5سال تک کی عمر کے 16 لاکھ400 سے زائد بچوں کوپولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے4922موبائل، فکسڈ وٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، زونل سپروائزرز، ایریا انچارجز، رورل ہیلتھ سنٹرزو بنیادی مراکز صحت کے انچارجز سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے تمام تر انتظامات ہر لحاظ سے مکمل کئے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز،پارکس،موٹر وے انٹرچینجز سمیت دیگر فکسڈ پوائنٹس پربھی ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنایاجارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے باعث گھروں پر خصوصی فوکس کیا اور مہمان بچوں کو بھی قطرے پلائے جائیں گے۔