اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):ذوالحج 1445ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ 7 جون کو کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔
ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چاند کی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔