مانسہرہ پولیس کی کارروائی میں آئس فروش گرفتار، 300 گرام آئس برآمد

117
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

مانسہرہ ۔ 05 جون (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران آئس فروش کو گرفتار کر کے 300 گرام آئس برآمد کر لی۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تھانہ بٹل پولیس نے ایک کارروائی کے دوران آئس فروش کو گرفتار کر کے 300 گرام آئس برآمد کر لی۔ محلہ لوہار بانڈہ چھترپلین کے رہائشی ملزم ایاز محمد ولد جہانزیب کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔