آئیسکو ریجن میں تیز آندھی طوفان اور بارش کے باعث متعدد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل

134
IESCO

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):آئیسکو ریجن میں تیز آندھی طوفان اور بارش کے باعث متعدد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ آئیسکو ترجمان کے جاری بیان کے مطابق متاثرہ فیڈرز میں اسلام آباد سرکل کے 16 راولپنڈی سٹی سرکل کے 24 فیڈرز شامل ہیں۔

راولپنڈی کینٹ سرکل کے 17 چکوال سرکل کے 18 اٹک سرکل کے 18 فیڈرز شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ آئیسکو ٹیمیں متاثرہ فیڈرز پر بجلی بحالی کے لئے کوشاں رہیں۔ ترجمان آئیسکو نے کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہیں۔