ڈینگی کے پیش نظر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ

103

شیخوپورہ۔ 06 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر عوام کو ڈینگی وباء سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام تروسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے ،

ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور روزانہ کی بنیاد پرڈینگی سرویلنس کا سلسلہ جاری رکھیں، ڈینگی کے پیش نظر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے ان خیالات کا اظہار ڈینگی تدراک اور اس کی روک تھام کے سلسلہ میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر شیخوپوره طارق شبیر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز اقبال ، ڈی ایچ او ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر کی تمام ہاٹ سپاٹ جگہوں کو ڈینگی لاروا کے سلسلہ میں مکمل طور پر چیک کیا جارہا ہے ،

ڈینگی کے پیش نظر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ کباڑ خانوں، نرسریوں، سروس اسٹیشنز، ٹائرشاپس اور پٹرول پمپس سمیت سرکاری دفاتراور گھروں کی چھتوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیاجائے تاکہ بروقت احتیاطی تدابیر کو اپنا کر ڈینگی وباء سے عوام الناس کو محفوظ رکھا جاسکے۔