اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):سی ڈی اے کی تجاوزات اور غیر قا نونی تعمیرات کے خلاف مہم جاری ہے۔ آپریشن میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ کے عملے ، ڈی سی سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے افسران نے حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران موضع سنگجانی میں سرکاری اراضی پر غیر قا نونی طور بنایا گیا پیٹرول پمپ اور سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ 15 دکانیں اور ایک ہوٹل کو بھی سربمہر کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ آپریشن کے نتیجے میں 15کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔
سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری اراضی پر کی گئی تعمیرات اور بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔