نوشہرہ، تھانہ ایکسائز کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

191
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

پشاور۔ 07 جون (اے پی پی):تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے نوشہرہ میں عجب باغ چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران 120 کلو گرام چرس اور 1000 گرام آئس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق نوشہرہ میں عجب باغ چیک پوسٹ پر تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے ایک اور بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کڑوڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

کارروائی کے دوران نوشہرہ پشاور جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی سے دوران تلاشی 120 کلو گرام چرس اور 1000 گرام آئس برآمد کرلی گئی جبکہ 3 ملزمان صادق حیات ولد،زبیر خان ولد سرتاج اور گل ختر ولد کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کےلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق سید فیاض علی شاہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز اور احمد زیب ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں، ڈیلروں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔