پنجاب و لیڈز یونیورسٹی کے درمیان علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کےلئے معاہدہ

86
پنجاب و لیڈز یونیورسٹی کے درمیان علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کےلئے معاہدہ

لاہور۔7جون (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی اور لاہور لیڈز یونیورسٹی کے درمیان علمی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے معاہد ہ طے پاگیا۔ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود،وائس چانسلر لاہور لیڈز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی و دیگر نے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق دونوں یونیورسٹیاں مشترکہ طور پر تعلیمی روابط مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گی،دونوں یونیورسٹیاں تعلیمی وسائل ،پبلیکشنز کے تبادلے، فیکلٹی و طلبہ کے مطالعہ ، تحقیق کے تبادلے، تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی تربیت پر کام کریں گی۔