راولپنڈی ، عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈالنے کیلئے بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز کی شہریوں کو فراہمی کا سلسلہ شروع

220
راولپنڈی ، عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈالنے کیلئے بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز کی شہریوں کو فراہمی کا سلسلہ شروع

راولپنڈی۔ 09 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈالنے کیلئے بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز کی شہریوں کو فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کے احکامات کی روشنی میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم کے ارکان نے گزشتہ روز سکستھ روڈ پر عید الاضحی آگاہی کیمپ لگایا،

کیمپ میں شہریوں کو بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز دیئے اور شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن نمبر 1139،موبائل ایپ کلین راولپنڈی اور سوشل میڈیا لنک پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے، کمیونیکشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم کے ارکان نے شہریوں سے عیدا لاضحی صفائی آپریشن میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی ہم آلائشوں سے پاک راولپنڈی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو پائینگے، عید الاضحی کی آگاہی کے حوالے سے موثر مہم شروع کر دی ہے

،گھر،گھر ویسٹ بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہیلپ لائن اور کنٹرول روم نمبروں پر مشتمل پمفلٹس بھی شہریوں میں تقسیم کئے جارہے ہیں،عید الاضحی پر شہریوں کو ویسٹ بیگز کی فراہمی اور شکایات کے اندراج کیلئے آگاہی کیمپ لگائے جائینگے،شہر بھر اور تحصیلوں میں بینرز آویزاں کئے جائینگے،جن پر شکایات کے اندراج کیلئے متعلقہ نمبردرج ہونگے، شہریوں کی شمولیت اس آپریشن کی کامیابی کیلئے ضروری ہے،

امید ہے کہ شہری بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عیدا لاضحی پر آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے میں ہمارا ساتھ دینگے،قربانی کرنے کے بعد آلائشوں کو کہیں بھی کھلے میں نہ پھینکیں،ہمارے فراہم کردہ بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز میں ڈال کر کوڑادان، مختص کردہ مقام پر پہنچائیں یا ہمارے ورکر ز کے حوالے کریں،

کسی بھی شکایت کے فوری ازالے کیلئے ہیلپ لائن نمبر 1139،موبائل ایپ کلین راولپنڈی اور سوشل میڈیا پیجز پر ہمیں تصاویر اور درست لوکیشن کے ساتھ ٹیگ کریں، اور شہریوں کو بتایا کہ آلائشیں ان ویسٹ بیگز میں ڈال کر ہمارے ورکرز کے حوالے کریں،شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1139،کلین راولپنڈی موبائل ایپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر رابطہ کریں۔