ہری پور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، غیر قانونی اسلحہ برآمد

149
Illegal weapons
Illegal weapons

ہری پور ۔ 10 جون (اے پی پی):ہری پور پولیس نے امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سرکل راجہ محمد بشیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ غازی خالد خان نے لیڈی پولیس و نفری پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ہمراہ حدود تھانہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا۔

دوران سرچ 40/45 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس کے دوران غیر قانونی اسلحہ5 بندوقیں اور مختلف بور کے 86 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا۔