34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کی پارلیمنٹ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے،سپیکر قومی...

پاکستان کی پارلیمنٹ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے،سپیکر قومی اسمبلی کا پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے، بچے اس ملک کا مستقبل ہیں اور کسی کو بھی ان کی صلاحیت، وقار اور حقوق سے محروم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،پاکستان کی پارلیمنٹ بچوں کی مزدوری کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچوں کی مزدوری کا خاتمہ ان کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر کیا، جو ہر سال 12 جون کو منایا جاتا ہے۔سپیکر نے اپنے پیغام میں اس بات کی نشاندہی کی کہ چائلڈ لیبر ایک سنگین مسئلہ ہے جو عالمی سطح پر لاکھوں بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے تعلیم، سماجی تحفظ کے پروگراموں اور بچوں کے لئے حفاظتی اقدامات میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے چائلڈ لیبر کے بارے میں سول سوسائٹی، والدین اور اساتذہ کو عوام میں شعور اجاگر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے بچوں کی مزدوری کی روک تھام اور بچوں کے حقوق کے فروغ کے لئے انتھک محنت کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں اور بچوں کی مشقت کے خاتمے کے لئے اتفاق رائے سے کام کریں۔

- Advertisement -

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ چائلڈ لیبر ایک سنگین معاشرتی مسئلہ ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کو جبری مزدوری پر مجبور کرنے کے بجائے معیاری تعلیم اور محفوظ ماحول تک رسائی دی جانی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ حکومت اور سول سوسائٹی کو بچوں کی مزدوری کو ختم کرنے اور بچوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474898

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں