مردان، تھانہ پارہوتی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 2 کلوگرام چرس برآمد

163
مظفرگڑھ،سی سی ڈی لیہ کا ڈاکووں سے مقابلہ،بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):مردان کے تھانہ پارہوتی کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس سے 2 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ پارہوتی پولیس نے ایس ایچ او داؤد خان کی قیادت میں دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مرتکب ملزم سجاد احمد سکنہ بالاگڑھی حال عمر کالونی کو گرفتار کرلیا،

ملزم سے دوران تلاشی 2101 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ملزم کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔