- Advertisement -
سرگودھا۔12جون (اے پی پی):سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرگودھا ملک محمدطاہر نے پبلک و گڈزٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری طور پر کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک محمد طاہرکا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کےلئے حکومت ِپنجاب کی ہدایت پرپبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 2فیصد اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 3فیصد کمی کر دی ہے۔ اُنہوں نے ہدایت کی کہ ٹکٹ بکنگ پوائنٹ پرکرایوں میں کمی کے بینرزآویزاں کیے جائیں۔انہوں نے مسافر وں سے کہاکہ زائد کرایوں کی صورت میں شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=475276
- Advertisement -