34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںعیدالاضحیٰ کے موقع پر فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا...

عیدالاضحیٰ کے موقع پر فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ایم ڈی واسا

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 12 جون (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اس ضمن میں انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی باقیات اور فضلات کو سیوریج نالوں اور مین ہولز میں پھینکنے سے گریز کیا جائے۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ شہری مین چینلز میں جانوروں کی آلائشیں اور باقیات مت پھینکیں تاکہ نالوں میں سیوریج کے پانی کا بہاؤ کا تسلسل برقرار رہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عید ایام کے دوران سیوریج لائنوں اور مین ہولز میں جانوروں کی آلائشیں اور باقیات پھینکنے سے نکاسی آب کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ شہریوں کے سیوریج مسائل سے نجات کے لئے واسا انتظامیہ کی جاری کردہ اپیل پر مکمل عملدرآمد کیا جانا چاہیے کیونکہ اس طرح سے ہی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران شہریوں کی شکایات کا ازالہ مختصر وقت میں کیا جانا ممکن ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے واضح کیا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہری واسا فیصل آباد کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنا معاشرتی فریضہ انجام دیں تاکہ سیوریج مسائل تیزرفتاری کے ساتھ حل ہو سکیں۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات کے تیز رفتار ازالہ کیلئے آپریشنز سٹاف کو ڈیوٹیز تفویض کر دی گئی ہیں جبکہ شکایات کے اندراج کیلئے کسٹمرز ریلیشنز سینٹر چوبیس گھنٹے فعال رہے گا جہاں پر شہری فری ہیلپ لائن 1334 پر کال کر سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=475469

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں