وزیراعظم محمد نواز شریف کی سٹیٹ پاور انوسٹمنٹ کارپوریشن چائنہ کے چیئرمین سے گفتگو

162
APP25-22 ISLAMABAD: March 22 – Chairman State Power Investment Corporation Of China, Wang Binghua called on Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif. APP

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بجلی کی قلت کو بنیادی اقتصادی چیلنج سمجھتے ہوئے ملک کی صنعتی، تجارتی اور گھریلو ضروریات پورا کرنے کیلئے بجلی کے شعبہ کو اولین ترجیح دی ہے، پاکستان پانی، سورج کی روشنی اور ہوا سمیت مختلف وسائل سے بجلی پیدا کرنے کی وسیع قدرتی صلاحیت سے مالا مال ہے۔ انہوں نے یہ بات سٹیٹ پاور انوسٹمنٹ کارپوریشن چائنہ کے چیئرمین وانگ بیانگ ہوا سے بدھ کو وزیراعظم ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے چیئرمین کو بلوچستان میں کوئلہ سے چلنے والے 1320 میگاواٹ بجلی کے منصوبے کے سنگ بنیاد پر مبارکباد دی جو حبکو اور حکومت بلوچستان کے مقامی شراکت داروں کے ساتھ ان کی کمپنی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے معیشت کو کامیابی کے ساتھ پائیدار اقتصادی نمو کی راہ پر گامزن کیا ہے جس کا اعتراف دنیا کے معتبر مالیاتی اداروں نے کیا ہے۔